پیرمحل :دیرینہ رنجش ، مخالفین کی فائرنگ سے 3افراد زخمی

پیرمحل :دیرینہ رنجش ، مخالفین  کی فائرنگ سے 3افراد زخمی

پیرمحل (نمائندہ دنیا )دیرینہ رنجش پر مسلح افراد کی فائرنگ ،3 افراد زخمی ہوگئے ۔ تفصیلات کے مطابق چک نمبر333 گ ب میں 3 مسلح افراد نے گلی میں بیٹھے ولید، رمضان اور خضر پر فائرنگ کردی۔۔۔

 جس کے نتیجہ میں تینوں افراد زخمی ہوگئے ،زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر کارروائی کا آغاز کردیاہے ۔ دونوں گروپوں میں دیرینہ رنجش چلی آرہی ہے اور ان کے درمیان کچھ دن قبل بھی جھگڑا ہوا تھا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں