جڑانوالہ :نائب صدر اخبار فروشاں محمد رفیق کی چچی وفات پا گئیں

جڑانوالہ (نمائندہ دنیا )اسلام پورہ کے رہائشی مختار احمد گجرکی اہلیہ اور نائب صدر اخبار فروشاں محمد رفیق کی چچی محترمہ قضائے الٰہی سے وفا ت پاگئیں، مرحومہ کی نماز جنازہ اسلام پورہ والے قبرستان میں ادا کی گئی۔۔۔
نماز جنازہ میں ہر مکاتب فکر کے سینکڑوں افراد نے شرکت کی، انہیں آبائی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔یاد رہے مرحومہ محمد وسیم ایلیٹ فورس، شاہد ندیم اور سلیم کی والدہ جبکہ مشتاق احمد گجر ، غلام مصطفے ٰ گجر کی تائی جان تھیں۔مرحومہ کی روح کے ایصال ثواب کیلئے قل شریف کا ختم آج صبح 8بجے جامع مسجد نورانی میں ہوگا۔