چنیوٹ :فوڈحکام کی کارروائیاں،450 لٹر جعلی کولڈ ڈرنکس برآمد

چنیوٹ :فوڈحکام کی کارروائیاں،450 لٹر جعلی کولڈ ڈرنکس برآمد

چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر )پنجاب فوڈ اتھارٹی چنیوٹ نے ملاوٹ مافیا کیخلاف شکنجہ مزید سخت کردیا،فوڈ سیفٹی ٹیموں نے ضلع بھر میں کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 450 لٹر جعلی کولڈ ڈرنکس، 80لٹر جعلی جوس، 2من سے زائد ناقص دودھ اور ممنوعہ اشیاء برآمد کرکے ضائع کرادیں۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی چنیوٹ کی ٹیموں نے ضلع بھر میں 105 فوڈ پوائنٹس یونٹس کی چیکنگ کرتے ہوئے فوڈسیفٹی ایکٹ کی خلاف ورزی پر 13پوائنٹس کوایک لاکھ 25 ہزار کے جرمانے بھی عائد کر دیئے ۔ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز پنجاب فوڈ اتھارٹی ڈاکٹر محمد قاسم رضا نے بتایا کہ علی الصبح ناکہ بندی کے دوران 38 دودھ بردار گاڑیوں میں موجود 17ہزار لٹر دودھ کی چیکنگ کی گئی،فوڈ پوائنٹ سے جعلی جوس اور کولڈ ڈرنکس برآمد کر کے ضائع کی گئی۔انہوں نے کہا کہ سابقہ دی گئی ہدایات پر عمل درآمد نہ کرنے پر بھاری جرمانے عائد کئے گئے ،پروسیسنگ ایریا میں حشرات کی بھرمار، اشیاء بغیر ڈھانپے رکھی پائی گئیں، ناقص دودھ سپلائی کی غرض سے چنیوٹ لایا گیا تھا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں