معذورافرادکومعاشرے کامفیداورقابل شہری بنانا حکومت کا مشن:میاں ضیا الرحمن

معذورافرادکومعاشرے  کامفیداورقابل شہری بنانا حکومت کا مشن:میاں ضیا الرحمن

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)جنرل سیکرٹری پاکستان مسلم لیگ ن کارپوریشن فیصل آبادمیاںضیا الرحمن نے کہاہے کہ معذورافرادکومعاشرے کامفید اورقابل شہری بناناحکومت پنجاب اوروزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کامشن ہے۔۔۔

جس کی تکمیل کے لئے دن رات اقدامات کئے جارہے ہیں۔یہ باتیں انہوں نے فیصل آبادبیت المال کے زیراہتمام مستحقین میں وہیل چیئرز کی تقسیم کے موقع پرمنعقدہ تقریب میں بطورمہمان خصوصی کہیں۔کوارڈنیٹرفیصل آبادبیت المال راناوارث حسین ،مسلم لیگ ن کے رہنمااسرارمنے خان ،طارق جانباز ودیگربھی موجود تھے ۔جنرل سیکرٹری میاںضیاالرحمان نے کہاکہ معذورافرادکوان کے پائوں پرکھڑاکرنے کے لئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے بیڑہ اٹھالیاہے ۔ایسے مستحقین کی ہرطرح سے امدادکی جارہی ہے آج وہیل چیئرزکی تقسیم اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں