40فیسکو ملازمین کے بچوں کی شادی کیلئے میرج گرانٹ منظور
فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) فیسکو حکام نے مختلف کیڈرز کے ریٹائرڈ اور وفات پا جانے والے 40ملازمین کے بچوں کی شادی پر اخراجات کی مد میں میرج گرانٹ کی منظوری دے دی۔
ریٹائرڈ اور وفات پا جانے والے ملازمین کے بچوں کو شادی کی مد میں 2لاکھ روپے فی کس جاری کرنے کے احکامات دیدئے گئے ہیں۔ 2لاکھ گرانٹ ملنے والوں میں اللہ جوائی بیوہ ظفرعباس شاہ اکاؤنٹس اسسٹنٹ، ممتاز بیگم بیوہ محمد اصغر علی اے ایل ایم، نسرین بیوہ ارشدمسیح چوکیدار، نجمہ کوثر بیوہ عبدالرزاق ایل ڈی سی، غلام بی بی بیوہ محمد اسلم لائن مین ون، زاہدہ پروین بیوہ رانا مختاراحمد ، رضیہ بی بی بیوہ شیرمحمد ، شہناز اختر بیوہ محمد انوارلائن مین ون، نسیم بی بی بیوہ حق نواز ، حمیدہ بیگم بیوہ فلک شیر مالی، ریحانہ طلعت بیوہ عبدالرشید ایل ڈی سی، ایجان بیوہ نذیراحمد ، مسعود احمد ریٹائرڈ لائن مین ون، مشتاق علی ریٹائرڈلائن مین ون، محمد اکرم ریٹائرڈلائن مین ون، افتخاراحمدریٹائرڈ اے پی ایس، احمد نوازریٹائرڈلائن مین ون، محمد منظور ریٹائرڈایل ایس سیکنڈ، الطاف احمد ، خالد پرویز ، صفدرحسین ، عابد حسین شاہ ، ریاض حسین ، ، ناصراحمد ریٹائرڈ سکیورٹی گارڈ، آفتاب اقبال ریٹائرڈ اسسٹنٹ ایڈمن، محمد علی ، محمد ریاض ریٹائرڈلائن مین ون شامل ہیں۔ اسی طرح حاضر سروس ملازمین کوسیلف میرج اور بچوں کی شادی کی مد میں ایک لاکھ روپے گرانٹ کی منظوری بھی دی گئی۔ ایک لاکھ میرج گرانٹ حاصل کرنے والوں میں عدیل شاہ ، گل زمان ، یونس مسیح ، محمد یسین ، شہزادحمید ، محمد مراد ، محمد یونس ، تاجمیر خان ، رشیداحمد اور محمد اشرف شامل ہیں۔ فیسکو ملازمین نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے چیف ایگزیکٹو فیسکو انجینئر محمد عامر کے اس اقدام کو سراہا ہے ۔