الائیڈ ہسپتال کی پارکنگ سے ایک اور گاڑی چوری

 الائیڈ ہسپتال کی پارکنگ سے ایک اور گاڑی چوری

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)الائیڈ ہسپتال فیصل آباد کی پارکنگ سے ایک اور گاڑی چوری ہو گئی، پارکنگ سٹاف اور سکیورٹی عملہ کی مبینہ غفلت پر ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن سراپا احتجاج بن گئی۔

وائے ڈی اے کے مطابق گزشتہ روز کار سوار افراد بغیر کسی ٹوکن یا پرچی کے ہسپتال داخل ہوئے ، تقریباً ایک گھنٹہ پارکنگ ایریا میں موجود رہے اور ایک گاڑی کا شیشہ توڑ کر بغیر کسی سکیورٹی چیکنگ کار لیکر فرار ہو گئے ۔ واردات کے فوری بعد پولیس اور اینٹی کار لفٹنگ سیل کو اطلاع دی گئی مگر 24 گھنٹے گزرنے کے باوجود کوئی پیش رفت نہ ہو سکی۔ ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن الائیڈ ہسپتال کے مطابق گزشتہ دو سالوں میں ہسپتال کی پارکنگ سے یہ چھٹی گاڑی چوری ہوئی جبکہ درجنوں موٹر سائیکلیں بھی چوری ہو چکی ہیں۔ وائی ڈی اے نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ اگر 48 گھنٹوں میں گاڑی برآمد نہ ہوئی تو وہ احتجاج پر مجبور ہوں گے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں