پیرمحل:زرعی رقبہ پرقبضہ کرنے دھمکیاں دینے والے 7 اافراد پر مقدمہ

پیرمحل ( نمائندہ دنیا ) زرعی رقبہ پرقبضہ کرنے اور فائرنگ کرکے دہشت پھیلانے جان سے مارنے کی دھمکیا ں دینے پر سات افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ۔
چک نمبر683گ ب میں محمد ادریس ولد عبدالرحیم وغیرہ سات کس نے عابد علی ولد مقبول حسین کے رقبہ واقع چک نمبر761گ ب پر مسلح آتشیں اسلحہ قبضہ کرنے کی نیت سے فائرنگ کرکے دہشت پھیلاکر کھال مسمار کر دیا پائپ اکھاڑکر عابد پر اسلحہ رکھ کر جا ن سے مارنے کی دھمکیاں دیں ۔