مجالس و جلوسوں کا پرامن انعقاد یقینی بنایا جائیگا:نعیم سندھو

ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹر کٹ رپورٹر )محرم الحرام کے پرامن اور بااحترام انعقاد کے لیے ڈسٹرکٹ امن کمیٹی و بین المذاہب ہم آہنگی کمیٹی کا اہم اجلاس ڈپٹی کمشنر نعیم سندھو اور ۔۔۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عبادت نثار کی زیر صدارت منعقد ہوا،جس میں امن کمیٹی کے ارکان ، مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے علمائے کرام، مذہبی و سماجی رہنماوں نے شرکت کی،ڈپٹی کمشنر نعیم سندھو نے کہا کہ محرم الحرام میں صبر، برداشت، رواداری اور بین المذاہب ہم آہنگی کو فروغ دینے کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں گے ، ضلعی انتظامیہ تمام مجالس و جلوسوں کے پرامن اور منظم انعقاد کو یقینی بنائے گی،ڈی پی او عبادت نثار نے سکیورٹی انتظامات پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ حساس مقامات پر فول پروف انتظامات، واک تھرو گیٹس، میٹل ڈیٹیکٹرز اور سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے مکمل نگرانی کی جائے گی، سکیورٹی فورسز مکمل الرٹ رہیں گی۔