محرم :چنیوٹ پولیس کے امن و امان کیلئے اقدامات جاری
چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر )ڈی پی اوعبداﷲ کی ہدایت پر محرم الحرام میں امن و امان برقرار رکھنے کیلئے اقدامات جاری ہیں ،محرم الحرام کے دوران مجالس،جلوسوں پر فرائض سرانجام دینے والے سرکل سٹی کے رضاکاروں کیلئے تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔۔۔
ایلیٹ فورس کے انسٹرکٹرز نے سرکل سٹی کے رضاکاروں کو امن و امان برقرار رکھنے کے حوالے سے لیکچر دیا،رضاکاروں کو محرم الحرام کے دوران سکیورٹی انتظامات کے ایس او پیز کے حوالے سے آگاہی دی گئی، ایلیٹ فورس کے انسٹرکٹرز نے رضاکاروں کو فزیکل سرچ کے طریقہ کار سے آگاہی دی اورانہیں میٹل ڈیٹکٹر کے استعمال کا طریقہ کار، اس کے ذریعے چیکنگ سے بھی آگاہی دی ۔رضاکاروں کو فزیکل سرچ،کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کیلئے عملی مظاہرہ کرکے بھی دیکھایا گیا،اس حوالے سے ڈی پی اوعبداﷲنے کہا کہ رضاکاروں کی استعداد کار بڑھانے کیلئے تربیتی ورکشاپ کا سلسلہ جاری رہے گا،محرم الحرام کے دوران تمام وسائل بروئے کار لا کر امن و امان برقرار رکھا جائے گا۔