آر پی او فیصل آباد کا دورہ چنیوٹ، لالیاں میں کھلی کچہری

فیصل آباد،لالیاں (سٹی رپورٹر،نمائندہ دنیا) ریجنل پو لیس آ فیسر(آر پی او)فیصل آبادذیشان اصغر نے ضلع چنیوٹ کا دورہ کیا۔۔۔
اس دوران انہوں نے عوام الناس کی دادرسی اور انصاف کی فوری فراہمی کیلئے سرکل لالیاں کے تھانہ محمد والا میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا ،انہں نے شہریوں کے مسائل سن کر حل کیلئے متعلقہ افسران کو احکامات بھی جاری کر دیئے ،کھلی کچہری میں ڈی پی او چنیوٹ عبداللہ احمد ،ایس پی انویسٹی گیشن سمیت ایس ایچ اوز موجود تھے ۔ آر پی او نے شہریوں سے گفتگو میں کہا کہ بر وقت انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے مؤثر اقدامات کئے گئے ہیں ۔ علاوہ ازیں آرپی او فیصل آباد ذیشان اصغر نے سپیشل انیشیٹو پولیس اسٹیشن تھا نہ محمد والا کی انسپکشن بھی کی اورتھانہ کی صفائی ستھرائی،عمارت،فر نٹ ڈیسک، مال خانہ، تھانہ کی حوالات اور بند ملزمان کی تفصیل کو چیک کیا۔ بعد ازاں ڈی پی او آفس چنیوٹ میں آر پی او کی زیر صدارت کرائم میٹنگ کا انعقاد ہوا جس میں ڈی پی اوچنیوٹ عبداللہ احمد،ایس پی انویسٹی گیشن،سرکل افسران اور ایس ایچ اوزنے شرکت کی۔ دوران میٹنگ سنگین مقدمات کے چالان، نامکمل چالان،زیر تفتیش مقدمات کاتفصیلی جائزہ لیا گیا۔ ریجنل پولیس آفیسر فیصل آباد نے ضلع ہذا میں تعینات اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افسران و ملازمیں کو تعریفی سرٹیفکیٹس سے نوازا۔اس موقع پر آر پی او نے محرم الحرام کو پرامن بنانے کیلئے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ضلعی انتظامیہ علماءکرام،امن کمیٹیوں،منتظمین مجالس و جلوس اور اہم اکابرین سے مشاورت جاری رکھی جائے ، فول پروف سکیورٹی کے تمام انتظامات کئے جائیں ۔