ایف ڈی اے بجٹ تجاویز کو حتمی شکل دینے کی ہدایت

 ایف ڈی اے بجٹ تجاویز کو حتمی شکل دینے کی ہدایت

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے محمد آصف چودھری نے حکم دیا ہے کہ ادارے کے آئندہ مالی سال کی بجٹ تجاویز کو فوری طور پر حتمی شکل دی جائے۔۔۔

 اس سلسلے میں شہری ترقی اور عوامی بہبود کے تقاضوں کو مدنظر رکھیں۔ انہوں نے بجٹ تجاویز کا جائزہ کے لئے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل کو ذمہ داری سونپتے ہوئے کہا کہ آئندہ مالی سال میں ذرائع آمدن میں اضافہ اور اخراجات میں معقول حد تک کمی لانے کیلئے تجاویز مرتب ہونی چاہیے ۔ اس سلسلے میں ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل قیصر عباس رند نے ڈائریکٹرز کانفرنس طلب کی جس میں سالانہ بجٹ کے حوالے سے مختلف اہداف و تخمینہ جات، ترقیاتی پہلوؤں، غیر ترقیاتی اخراجات و دیگر متعلقہ امور کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں ڈائریکٹرز جنید حسن منج، اسما محسن، یاسر اعجاز چٹھہ، ڈپٹی ڈائریکٹرز فنانس فیصل طارق بٹ، حمیرا اشرف ودیگر افسروں نے شرکت کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں