چنیوٹ:ڈی پی او کی جامع مسجد میں کھلی کچہری، احکامات جاری

چنیوٹ:ڈی پی او کی جامع مسجد میں کھلی کچہری، احکامات جاری

چنیوٹ،چناب نگر(ڈسٹرکٹ رپورٹر،نامہ نگار ) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرچنیوٹ عبداللہ احمد نے جمعة المبارک کے موقع پر تھانہ سٹی کے علاقہ کی جامعہ مسجد شمشاد شادمحلہ عزےز آباد مین کھلی کچہری لگائی،کھلی کچہری میںایس ایچ او تھانہ سٹی،انچارج کمپلینٹ سیل اوردیگر پولیس افسران اور نمازیوں کی کثیر تعداد موجود تھی ۔

ڈی پی او عبداللہ احمد نے شہریوں کے مسائل سنے اورحل کی یقین دہانی کروائی۔ڈی پی او نے متعلقہ افسران کو دادرسی یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کمپلینٹ سیل کو فالواپ رپورٹ پیش کرنے کی بھی ہدایت کی ۔ڈی پی او نے شرکاءسے خطاب میں کہا کہ مسجد میں کھلی کچہری لگانا حضرت محمد کی سنت ہے تاکہ آپ کے مسائل آپ کے پاس آکر سن کر حل کئے جائیں اور کمیونٹی پولیسنگ کو فروغ دیا جائے، شہری پویس سے متعلقہ شکایت نوٹ کروا سکتے ہیں،انکی دادرسی یقینی بنائی جائے گی۔ڈی پی او نے کہا کہ لوگوں کی جان و مال کی حفاظت،امن و امان کا قیام اولین ترجیح ہے،تمام وسائل بروئے کار لاتے ہوئے پبلک سروس ڈلیوری میں بہتری کیلئے اقدامات جاری ہیں ۔ دوسری طرف ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چنیوٹ نے گورنمنٹ ہائی سکول احمد نگر(علاقہ تھانہ چناب نگر)میں بھی کھلی کچہری کا انعقاد کیا اور لوگوں کے مسائل سن کر داد رسی کیلئے احکامات جاری کر دیئے۔ اس موقع پر گفتگومیں عبداﷲاحمد کا کہناتھا کہ لوگوں کے مسائل ان کی دہلیز پر سننے کیلئے ضلع بھر میں کھلی کچہریوں کا سلسلہ جاری رہے گا ،عوام کو پولیس دفاتر اور تھانوں میں بہترین ماحول میسر ہے ، امن و امان کے قیام کیلئے قانون کی بالا دستی یقینی بنائیں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں