ٹو بہ :”کلینک آن ویلز“منصوبے کے فیز ٹو کا باقاعدہ افتتاح

ٹو بہ :”کلینک آن ویلز“منصوبے کے فیز ٹو کا باقاعدہ افتتاح

ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹر کٹ رپورٹر،نامہ نگار) وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کے عوام دوست ویژن کے تحت کلینک آن ویلز منصوبے کے فیز ٹو کا باقاعدہ افتتاح ڈپٹی کمشنر نعیم سندھو نے کر دیا۔ اس موقع پر سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر کاشف باجوہ، پروگرام کے فوکل پرسن ڈاکٹر احسن بھٹی اور آصف شبیر بھی موجود تھے ۔

ڈی سی نعیم سندھو نے نئی گاڑیوں، طبی آلات، ادویات اور عملے کے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا،فیز ٹو میں ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ کو کلینک آن ویلز کی 10 نئی گاڑیاں مہیا کی گئی ہیں، جن میں سے 7 گاڑیاں آوٹ ڈور مریضوں کے علاج کیلئے اور 3 گاڑیاں الٹراساونڈ سہولیات سے آراستہ ہیں، ان گاڑیوں کو تحصیل سطح پر فعال کیا گیا ہے جن میں 4 گاڑیاں تحصیل گوجرہ، 3 گاڑیاں پیر محل اور کمالیہ کیلئے مختص کی گئی ہیں۔ڈپٹی کمشنر نعیم سندھو نے کلینک آن ویلز کی گاڑیوں میں موجود جدید طبی آلات، دستیاب میڈیسن، ادویات کی لسٹ اور غذائی قلت کے شکار مریضوں کیلئے ایمرجنسی فوڈ کے پیکٹس کا بھی معائنہ کیا۔ انہوں نے ڈاکٹروں اور پیرامیڈیکل سٹاف سے گفتگو کرتے ہوئے ان کی خدمات کو سراہا اور انہیں مزید تندہی، لگن اور انسانی خدمت کے جذبے سے کام کرنے کی ہدایت کی۔واضح رہے کہ کلینک آن ویلز کے فیز ون میں فراہم کی گئی 6 گاڑیاں اب بھی تحصیل ٹوبہ ٹیک سنگھ میں متحرک ہیں، جو شہریوں کو ان کی دہلیز پر مفت علاج اور ادویات فراہم کر رہی ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں