چناب نگر :بجلی کے ننگے تار، مکینوں کی زندگیوں کو شدید خطرات لاحق

چناب نگر(نامہ نگار )چناب نگر کے متعدد علاقوں میں بجلی کے ننگے تار،واپڈا حکام کی غفلت کے باعث مکینوں کی زندگیوں کو شدید خطرات لاحق ہو گئے ۔
تفصیلات کے مطابق چناب نگر کے محلہ چھنی اور کھچی سمیت دیگر علاقوں میں بجلی کی تار زمین پر بھی پڑے ہیں اور جو کئی جگہ سے ننگے ہو چکے ،گلیوں میں اکثر بچے کھیلتے رہتے ہیں۔اس حوالے سے اہل علاقہ کئی بار واپڈا حکام کو اطلاع بھی دے چکے مگر واپڈا ملازمین ہر بار نیا جوڑ لگا کر چلے جاتے ہیں،اس محکمانہ غفلت وولاپر واہی سے کسی بھی وقت کوئی جانی نقصان ہو سکتا ہے ،مون سون کا سیزن بھی شروع ہونے کے قریب ہے جس سے کوئی بڑا جانی نقصان ہونے کا خدشہ ہے ۔ اہل علاقہ نے اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔