چنیوٹ:فوڈ حکام کی کارروائیاں ،ناقص اشیائے خورونوش برآمد

چنیوٹ:فوڈ حکام کی کارروائیاں ،ناقص اشیائے خورونوش برآمد

چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر )ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ہدایت پر اشیائے ضروریہ کے معیار کو جانچنے کے لئے فوڈ سیفٹی ٹیموں کی معائنہ مہم جاری،غیر معیاری اور زائد المیعاد اشیائے خورونوش برآمد ہونے پر ہزاروں روپے کے جرمانے عائد۔

تفصیلات کے مطابق فوڈسیفٹی ٹیموں نے شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر ناکہ بندی کر کے 30 دودھ بردار گاڑیوں میں موجود 13ہزار لیٹر دودھ کو جدید لیکٹو سکین مشین سے چیک کیا گیا۔ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز ڈاکٹر محمد قاسم رضا نے بتایا کہ 30 دودھ بردار گاڑیوں سمیت ضلع بھر میں 103 انسپکشنز کی گئیں اوردوران معائنہ ایک مشکوک لوڈر موٹرسائیکل سے ایک کلو سے زائد ممنوع چائنیز سالٹ برآمد کرکے موقع پر تلف اور بھاری جرمانہ عائدکیا۔علاوہ ازیں دوران معائنہ کریانہ سٹورز سے 5 کلو سے زائد ایکسپائرڈ مصنوعات برآمد کر کے 31ہزار روپے جرمانہ عائد اور تمام ایکسپائرڈ مصنوعات تلف کردیں جبکہ دودھ کی ناقص کوالٹی کی وجہ سے ملک سیل پوائنٹس کو 18ہزار روپے کے جرمانے عائد کئے گئے۔قوانین کی خلاف ورزی پر مجموعی طور پر 56ہزار روپے کے جرمانے عائداوراشیائے ضروریہ کے معیار کو جانچنے کے لئے مختلف فوڈ سیمپلز لے کر لیبارٹری تجزیہ کےلئے بھیجے گئے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں