ٹوبہ:پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی کے جائزہ کیلئے اجلاس

ٹوبہ:پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی کے جائزہ کیلئے اجلاس

ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹر کٹ رپورٹر ،نامہ نگار ) ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کو کنٹرول اور گرانفروشی کی روک تھام کیلئے ڈپٹی کمشنر محمد نعیم سندھو کی زیر صدارت اہم جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔

 جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل )ذیشان لبھا مسیح ، اسسٹنٹ کمشنر منور حسین اور تمام پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے شرکت کی،اجلاس میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی انفرادی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ عوام کو مہنگائی کے بوجھ سے بچانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کئے جا رہے ہیں، گرانفروشی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔دریں اثناءحکام نے اجلاس کو بریفنگ میں بتایا کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے رواں ماہ جون کے دوران 1 لاکھ 50 ہزار 234 انسپکشنز کیں اور قوانین کی خلاف ورزیوں پر 7 لاکھ 65 ہزار روپے سے زائد کے جرمانے عائد کئے ۔ڈپٹی کمشنر نعیم سندھو نے کہا کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس اپنی ذمہ داریاں ایمانداری اور محنت سے سرانجام دیں، مارکیٹوں کے باقاعدہ دورے کریں اور اشیاءکی سرکاری نرخوں پر دستیابی کو یقینی بنائیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ عوام کو ریلیف فراہم کرنا حکومت پنجاب کی ترجیح ہے ، اس سلسلہ میں کسی قسم کی غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں