سی پی او فیصل آباد کی زیر صدات جڑانوالہ میں کرائم میٹنگ

جڑانوالہ (نمائندہ دنیا )سی پی او فیصل آباد صاحبزادہ بلال عمرکی زیر صدات ایس پی آفس جڑانوالہ میں کرائم میٹنگ کا انعقاد، ایس پی جڑانوالہ بختیار احمد،ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز نے شرکت کی۔
تفصیلات کے مطابق سی پی او فیصل آباد صاحبزادہ بلال عمرکی زیر صدات ایس پی آفس جڑانوالہ میں کرائم میٹنگ کا انعقادہوا جس میں ایس پی جڑانوالہ بختیار احمد،ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز نے شرکت کی۔ دوران میٹنگ امن و امان کی صورتحال،کرائم کی شرح کا تفصیلی جائزہ لیا گیا،زیرتفتیش مقدمات کا جائزہ اورایس ایچ اوز کی کارکردگی چیک کی گئی۔اس موقع پر سی پی او فیصل آباد صاحبزادہ بلال عمرنے کہا کہ زیرتفتیش مقدمات جن میں ملزمان نامزدہیں ان کو جلد ازجلد گرفتار کرکے میرٹ پر یکسو کیا جائے ،قتل اور دیگر مقدمات میں روپوش اور اشتہاری ملزمان کی گرفتاری کیلئے ٹیمیں تشکیل دی جائیں،محرم الحرام میں فول پروف سکیورٹی انتظامات کو یقینی بنایا جائے ۔