اے سی اور ڈی ایس پی تاندلیانوالہ کا دورہ ماموں کانجن، ہدایات جاری

ماموں کانجن(نمائندہ دنیا)اسسٹنٹ کمشنر تاندلیانوالہ میڈیم اذکاءسحر اور ڈی ایس پی تاندلیانوالہ اعجاز بٹ نے محرم الحرام کے حوالے سے ماموں کانجن کا دورہ کیا۔۔۔
اس موقع پر ایس ایچ او ماموں کانجن عمران بسرا،چیف آفیسر میونسپل کمیٹی ارشد غفور بھی موجود تھے ۔ انہوں نے امام بارگاہ قصر ابو طالب، امام بارگاہ امامیہ کالونی جاگیر علی اکبر ،امام بارگاہ زینبیہ بنگلہ چوک شیرازی ہاؤس غوثیہ کالونی کا وزٹ کیا اور محرم الحرام کے مرکزی جلوس کے راستوں کے روٹس چیک کئے ۔انہوں نے اداروں کو سکیورٹی کے انتظامات فول پروف بنانے کی ہدایات دیدیں۔ بعدازاں ڈی ایس پی اور اسسٹنٹ کمشنر نے تھانہ ماموں کانجن میں علمائے کرام سے سکیورٹی کے حوالے سے میٹنگ کی ۔