اسرائیلی دہشتگردی روکنا مسلم ممالک کی ذمہ داری :بیرسٹرعمر

اسرائیلی دہشتگردی روکنا مسلم ممالک کی ذمہ داری :بیرسٹرعمر

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)مسلم لیگ ن کے رہنماء بیرسٹرعمر منے خان نے کہاہے کہ ایرانی افواج کے سربراہوں اور سائنسدانوں کی شہادت ناقابل معافی جرم ہے۔۔۔

 اسرائیلی غنڈہ گردی اور دہشت گردی کوروکنا عالمی اداروں اور خصوصی طور پر اسلامی ممالک کی اجتماعی ذمہ داری ہے ،پاکستان کے عوام کو معرکہ حق بنیان مرصوص کی طرح دشمن کے مقابلہ میں اپنی وحدت ویکجہتی اور بھی زیادہ مضبوطی کے ساتھ قائم رکھنا ہے ۔اپنے بیان میں انہوں نے مزید کہا کہ پاک بھارت جنگ میں اسرائیل کی طرف سے بھارت کی عملی مدد کے بعد ایران پر حملہ گریٹر اسرائیل کا شیطانی منصوبہ اور گرینڈ ڈرٹی گیم ہے ،اسرائیل اپنے سرپرستوں کے ساتھ مرحلہ وار عالمِ اسلام پر حملہ آور ہے ،عالم اسلام کو متحد ہوکر اسرائیلی درندگی، جارحیت کا جواب دینا ہوگا۔غزہ کے مظلوموں کی مدد پر زبانی جمع خرچ کیا گیااور اگر اب بھی عالم اسلام مصلحتوں، بزدلی اور آنکھیں بند کئے رکھنے کے جرم میں مبتلا رہا تو یہ پورے عالم اسلام کے لیے بڑی تباہی ہوگی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں