کمالیہ :سینٹری ورکرز کے اعزاز میں تقریب حسن کارکردگی کا انعقاد

کمالیہ (نمائندہ دنیا )وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پرسینٹری ورکرز کے اعزاز میں تقریب حسن کارکردگی کا انعقاد ،تعریفی سرٹیفکیٹ اور فی کس 10ہزار روپے کے انعامی چیک تقسیم کئے گئے ۔
تفصیلات کے مطابق کمالیہ میں سینیٹری ورکرز کے اعزاز میں تقریب کا اہتمام کیا گیاجس میں سابق ایم پی اے نازیہ راحیل ،ڈپٹی کمشنر ٹو بہ نعیم سندھو نے خصوصی شرکت کی جبکہ اے سی کمالیہ اقرا ناصر، سی ای او ستھرا پنجاب حیدر گیلانی، چیف آفیسر علی رضا سمیت دیگر افسران اور سینٹری ورکرز کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔ نعیم سندھو اور اے سی کمالیہ اقرا ناصر سمیت دیگر نے سینٹری ورکرز کی حوصلہ افزائی کی اور وزیر اعلیٰ مریم نواز کی جانب سے ورکرز میں انعامات بھی تقسیم کئے ۔تقریب کے اختتام پر سینٹری ورکرز کے اعزاز میں پرتکلف عشائیہ دیا گیا۔