گوجرہ:کسان اتحاد عوامی پارٹی کے زیر اہتما م کنو نشن کا انعقاد

گوجرہ (نما ئندہ دُنیا )کسان اتحاد عوامی پارٹی کے زیر اہتما م کسان کنو نشن منعقد کیا گیا جس کی صدارت مرکزی چیئرمین کسان اتحاد عوامی پارٹی چودھری عبد الرؤف تتلہ نے کی ۔
کنو نشن میں مرکزی جنرل سیکرٹری چودھری شہباز چیمہ، صوبائی صدر چودھری اظہر جاوید گجر ، صوبائی جنرل سیکرٹری شوکت وٹو،ضلعی صدر وہاڑی ملک اجمل لڑکا ، ضلعی چیئرمین ملک عامر بھارا ،ضلعی صدر شبو خان بلوچ، ضلعی صدر جھنگ مہر رمضان نول، ضلعی صدر ٹوبہ ٹیک سنگھ چودھری محمد عثمان جٹ،صدر جنوبی پنجاب ملک شہزاد اختر ، جنرل سیکرٹری جنوبی پنجاب عمران بلوچ، تحصیل صدر تاندالیانوالہ نوشیر وٹو سمیت کسان اتحاد عوامی پارٹی کے دیگر عہدیداران اورعلا قہ بھر سے کسا نو ں کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔ اس موقع پر مقررین نے خطا ب کرتے ہوئے کہا کہ کسان دشمن بجٹ 2025 ء،2026 ئنامنظور اور مسترد کرتے ہے ، شوگر ملز سے کسانوں کے واجبات کی ادائیگی فوری یقینی بنائی جائے ،واپڈا کی اوور بلنگ اور ناجائز ٹیکس ختم کئے جائیں، تمام فصلوں کی امدادی قیمت مقرر کی جائے ،کھادوں اور زرعی ادویات کی قیمتوں میں کمی سمیت کسانوں پر جی ایس ٹی اور سیلز ٹیکس ختم کئے جائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ کسان اتحاد عوامی پارتی کی پورے پاکستان میں تنظیم سازی مکمل کی جائیگی اور ہر ضلع میں جلسے منعقد کریں گی، تنظیم سازی یونین کونسل کی سطح پر کی جائے گی۔