پرائس کنڑول مجسٹریٹس اشیائے خورونوش کی قیمتوں پر قابو پانے میں ناکام

پرائس کنڑول مجسٹریٹس اشیائے خورونوش کی قیمتوں پر قابو پانے میں ناکام

فیصل آباد(ذوالقرنین طاہر سے )ضلعی انتظامیہ اشیا ئے خور و نوش کی قیمتوں پر قابو پانے میں بری طرح ناکام ہے اضافی چارج والے متعدد پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی جانب سے کارروائی تو درکنار ایک بھی انسپکشن تک نہ کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔۔۔

 پرائس کنٹرول پر توجہ نہ ہونے کے باعث پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کام چھوڑ چکے ہیں سبزیوں اور پھلوں کی قیمتیں شہریوں کی پہنچ سے باہر ہیں سبز مصالحہ جات بھی ریٹ لسٹ سے کئی گنا زائد قیمت پر فروخت ہورہے ہیں ۔ضلعی انتظامیہ اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس گرانفروشوں کے سامنے بے بس ہوچکے ہیں بیشتر پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی محکمانہ ذمہ داریاں عہدے اور محکمے الگ الگ ہیں مختلف محکموں کے افسروں کو پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی اضافہ ذمہ داریاں دی گئی ہیں ذرائع سے انکشاف ہوا ہے کہ ایسے متعدد پرائس کنٹرول مجسٹریٹس پی سی ایم میٹنگز میں بھی نہیں آتے اور فیلڈ میں نکل کر پرائس کنٹرول کے تحت جرمانے یا کارروائیاں کرنا تو درکنار انسپکشنز بھی نہیں کررہے ذرائع کا دعوی ہے کہ انتظامی افسروں کی جانب سے وضاحت طلب کرنے پر مذکورہ افسر کہتے ہیں محکمانہ امور سے فرصت نہ ملنے اور کنوینس نہ ہونے کے باعث کارر وائیاں نہیں کرسکتے اور انتظامی افسر اس وضاحت کو درست تسلیم کرکے خاموش ہوجاتے ہیں فیصل آباد میں دیگر اشیا ضروریہ کی طرح سبزیوں اور پھلوں کی قیمتیں بھی شہریوں کی پہنچ سے باہر ہوچکی ہیں گرانفروش دونوں ہاتھوں سے شہریوں کو لوٹ رہے ہیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں