تنخواہوں میں 100فیصد اضافہ کیا جائے :پروفیسر انجم جیمز پال

سمندری(نمائندہ دنیا )پنجاب پروفیسرز اینڈ لیکچررز ایسوسی ایشن کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات پروفیسر انجم جیمز پال جنرل ،جنرل سیکرٹری سمندری رانا محمد اخترنے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کے سالانہ بجٹ کو مسترد کرتے ہیں۔۔۔
30فیصدڈی آر اے لاگو کرنے اور مہنگائی کے تناسب سے تنخواہوں میں 100فیصد اضافہ کیا جائے ۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے اگیگاسمندری کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ اراکین پارلیمنٹ کی تنخواہوں میں188فیصد اضافہ جبکہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں صرف 10 فیصد اضافہ اونٹ کے منہ میں زیرہ کے برابر ہے ،25جون کوپنجاب اسمبلی کے سامنے پنجاب بھر کے سرکاری ملازمین اپنے مطالبات کے حق میں پر امن احتجاج کریں گے ۔