ایسا سبق سکھائیں گے کہ دشمن حیران رہ جائیں گے :علامہ ابتسام

 ایسا سبق سکھائیں گے کہ دشمن  حیران رہ جائیں گے :علامہ ابتسام

ٹھیکریوالا(نمائندہ دنیا )چیئرمین قرآن و سنہ موومنٹ پاکستان وقائد اہلحدیث علامہ ابتسام الٰہی ظہیر نے کہا ہے کہ۔۔۔

 اسرائیل اور بھارت کو ایسا سبق سکھائیں گے کہ دشمن حیران رہ جائیں گے ، اقوامِ متحدہ اور او آئی سی سمیت تمام مسلمان ممالک کو اپنا کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے ، امریکا نے اسرائیل کے جنگی جنون کو روکنے کی بجائے خود آگ بھڑکانے کی کوشش کی ۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے گزشتہ روز چک نمبر 29 ج۔ب میں حافظ رانا علی حسن کی والدہ کی وفات پر اظہار تعزیت کے بعد عمائدین سے گفتگو میں کیا ۔اس موقع پر ڈاکٹر طاہر مصدق،حکیم سعید احمد ،رانا آصف چیئرمین، رانا قاسم ، محمد رمضان،رانا محمد خاں، طحہ مان جٹ،رانا یاسر رحمن،عرفان طور اور دیگر بھی موجود تھے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں