ٹوبہ :ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی برائے پاپولیشن کا اجلاس

ٹوبہ :ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی برائے پاپولیشن کا اجلاس

ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹر کٹ رپورٹر )ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ذیشان لبھا مسیح کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی برائے پاپولیشن کا اجلاس ڈی سی آفس میں منعقد ہوا۔۔۔

جس میں ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر میاں نعیم نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ضلع بھر میں 60 آگاہی سنٹرز فعال ہیں، جہاں آبادی میں توازن، خاندانی فلاح اور بہتر مستقبل کی منصوبہ بندی سے متعلق آگاہی دی جا رہی ہے ، صرف ایک ماہ میں 2018 نئے جوڑوں کو رجسٹرڈ کرکے رہنمائی فراہم کی گئی ۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ذیشان لبھا مسیح نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آبادی میں توازن قائم رکھنا وقت کی اہم ضرورت ہے ،  متعلقہ محکمے فیلڈ سرگرمیوں میں مزید بہتری لائیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں