حکومتی دعووں کے باوجود مہنگائی آؤٹ آف کنٹرول ہو چکی :رانا زاہد توصیف

حکومتی دعووں کے باوجود مہنگائی آؤٹ  آف کنٹرول ہو چکی :رانا زاہد توصیف

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)سینئر سیاستدان رانا زاہد توصیف نے کہا ہے کہ حکومتی دعووں کے باوجود مہنگائی آؤٹ آف کنٹرول ہو چکی ہے ۔

جبکہ اوپن مارکیٹ میں چینی کی قیمت 200 روپے فی کلوگرام حکمرانوں کے لیے کھلا چیلنج ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مافیا کو نوازنے کے لیے بغیر کسی حکمت عملی کے چینی برآمد کی گئی۔ حالانکہ اس وقت ریٹ 140 روپے فی کلو گرام تھا۔ اب وزارت خوراک کی جانب سے قیمتوں میں استحکام لانے کیلئے پانچ لاکھ ٹن چینی درآمد کرنے کا فیصلہ پاکستانی قوم کے ساتھ سنگین مذاق کے مترادف ہے ۔حکومت کو غفلت کا مظاہرہ کرنے کی بجائے قومی مفاد میں فوری فیصلے کرنا ہوں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں