چلڈرن ہسپتال میں مریضوں کی سہولیات میں نمایاں بہتری

چلڈرن ہسپتال میں مریضوں کی سہولیات میں نمایاں بہتری

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)چلڈرن ہسپتال فیصل آباد میں میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر عامر نوید کی تعیناتی کے بعد مریضوں اور تیمارداروں کے لیے سہولیات میں نمایاں بہتری دیکھنے میں آئی ہے ۔

ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے او پی ڈی، ایمرجنسی اور ویٹنگ ایریاز میں گرمی سے بچاؤ کے لیے 20 سے زائد نئے پنکھے نصب کیے گئے ہیں تاکہ مریضوں کو بہتر ماحول فراہم کیا جا سکے ۔ انتظامیہ نے پینے کے صاف اور ٹھنڈے پانی کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے 24 گھنٹے چلنے والا نیا واٹر فلٹریشن پلانٹ نصب کردیا جبکہ پانی کے بیک اپ کے لیے دو  پمپ بھی لگائے گئے ہیں تاکہ ٹربائن میں کسی قسم کی خرابی کی صورت میں بھی پانی کی مسلسل فراہمی برقرار رہے ۔ ہسپتال کی اندرونی و بیرونی روشنی کا بھی خاص خیال رکھا گیا ہے اور رات کے وقت مریضوں اور عملے کی آمدورفت میں سہولت کے لیے مین انٹرنس سے لے کر بیک سائیڈ تک تمام راستوں پر لائٹس لگا دی گئی ہیں۔ اس کے علاوہ، ہسپتال میں مریضوں کو تمام ضروری ادویات ہسپتال ہی سے فراہم کی جا رہی ہیں ۔شہری حلقوں نے ان اقدامات کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ ہسپتال میں مزید بہتری کا عمل اسی تسلسل سے جاری رہے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں