جعلی زرعی ادویات کی فروخت ،3 دکانداروں کیخلاف مقدمہ
فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)جعلی زرعی ادویات فروخت کرنے والے تین دکانداروں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔
تھانہ ٹھیکریوالہ کے علاقہ 38 ج ب میں محکمہ زراعت کے افسر عبدالحسیب نے چھاپہ مار کارروائی کی جہاں ملزم سیف الرحمن اور دیگر کی جانب سے ملاوٹی زرعی ادویات کی فروخت کی جا رہی تھی۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔