ٹو بہ ٹیک سنگھ: 14 ہزار 923 کسان کارڈ جاری کیے جا چکے
ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹر کٹ رپورٹر )ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت ڈاکٹر نوشیر خان نے کہا ہے کہ کاشتکاروں کو براہ راست مالی معاونت اور جدید سہولیات فراہمی کے منصوبہ کے تحت ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ میں اب تک 14 ہزار 923 کسان کارڈ جاری کیے جا چکے ہیں۔
جن کے ذریعے بلا سود قرضے دیے جا رہے ہیں،جبکہ ویٹ سپورٹ پروگرام کے تحت ضلع کے 1891 کسانوں کو 5 ہزار سے 60 ہزار روپے تک سبسڈی فراہم کی گئی،گرین ٹریکٹر اسکیم\"کے تحت فی ٹریکٹر 5 سے 10 لاکھ روپے تک سبسڈی منصو بہ میں ضلع میں 228 کسانوں کو سبسڈی پر ٹریکٹرز فراہم کیے جا چکے ہیں،اسی طرح گندم اگاو مہم میں نمایاں کارکردگی پر مفت ٹریکٹرز 12 کامیاب کسانوں میں تقسیم کیے گئے ، ہائی ٹیک فنانسنگ پروگرام کے تحت 11 جدید زرعی آلات سبسڈی پر فراہم کیے جا رہے ہیں، تاکہ کاشتکاری کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کیا جا سکے ،جبکہ زرعی تحقیق کے میدان میں بھی نمایاں پیش رفت جاری ہے ، ایوب زرعی تحقیقاتی ادارے میں 50 نئی اقسام پر تحقیق جاری ہے ، 2021 سے 2025 کے دوران 106 نئی ورائٹیز متعارف کروائی جا چکی ہیں،مزید برآں نوجوان زرعی ماہرین کو عملی تجربہ فراہم کرنے کے لیے انٹرن شپ پروگرام کے تحت 22 گریجوایٹس کا انتخاب کیا گیا ہے ۔