کمشنر کامریم نواز ہیلتھ کلینک چک نمبر258ر ب کا معائنہ
فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ(خصوصی رپورٹر، نامہ نگار)کمشنر فیصل آباد مریم خان نے اچانک مریم نواز ہیلتھ کلینک چک نمبر258ر ب کا معائنہ کیا۔ رکن صوبائی اسمبلی عارف محمود گل اور ڈپٹی کمشنر فیصل آباد کیپٹن (ر) ندیم ناصر بھی ہمراہ تھے۔
کمشنر نے کلینک میں ڈاکٹروں اور طبی عملے کی حاضری، صفائی اور ادویات دستیابی کا تفصیلی جائزہ لیا۔ انہوں نے فارمیسی میں موجود ادویات کے سٹاک کا بھی معائنہ کیا اور ہدایت کی کہ ادویات کی فہرست نمایاں جگہ پر آویزاں کی جائے تاکہ مریضوں کو آسانی ہو۔دورے کے دوران کمشنر مریم خان نے کلینک میں موجود مریضوں اور لواحقین سے طبی سہولیات بارے دریافت کیا۔انہوں نے موقع پر موجود انتظامیہ کو ہدایت کی کہ شکایات کا فوری ازالہ کیا جائے اور علاج معالجہ میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی ۔کمشنر نے کہا کہ حکومت پنجاب کا خصوصی فوکس صحت کے شعبے کی بہتری پر ہے اور وزیراعلیٰ مریم نواز کی قیادت میں دور دراز علاقوں میں بھی معیاری سروس ڈلیوری کو یقینی بنایا جا رہا ہے ۔ دیہی و نواحی علاقوں میں صحت کی سہولیات پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا ۔کمشنر فیصل آباد مریم خان نے تحصیل صدر کی یونین کونسلز نمبر133،146 کا بھی دورہ کیا اور صفائی انتظامات کا معائنہ کیا۔صفائی کی ناقص صورتحال پر شدید برہمی کا اظہار کیا ۔ناقص صفائی اور کام میں غفلت برتنے پر اسسٹنٹ مانیٹرنگ آفیسر زوہیب کو فوری طور پر ملازمت سے برطرف کر دیا گیا۔ کمشنر نے واضح کیا کہ مہم کے دوران کسی قسم کی کوتاہی یا لاپروائی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔دورے پرڈپٹی کمشنر ندیم ناصر، ممبر صوبائی اسمبلی عارف محمود گل، سی ای او ویسٹ مینجمنٹ کمپنی رؤف احمد اور اسسٹنٹ کمشنر صدر بھی ہمراہ تھے ۔کمشنر نے چکوک اور گلیوں میں پیدل جا کر صفائی کی صورتحال کا جائزہ لیا اور مقامی رہائشیوں سے ڈور ٹو ڈور کچرا کلیکشن اور سینٹری ورکرز کی حاضری کے حوالے سے معلومات حاصل کیں۔انہوں نے موقع پر موجود کنٹریکٹرز کو صفائی کے پلان اور عملے کی ڈیوٹی روسٹر نمایاں مقامات پر آویزاں کرنے کے واضح احکامات بھی جاری کئے ۔کمشنر نے کہا کہ عوامی صحت اور شہری ماحولیات کے تحفظ کیلئے ستھرا پنجاب مہم کو کامیاب بنانا سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے ۔