جمعیت اہلحدیث جڑانوالہ کے نومنتخب عہدیداروں کا حلف
جڑانوالہ (نمائندہ دنیا) مرکزی جمعیت اہلحدیث تحصیل جڑانوالہ کے نومنتخب امیر حاجی حبیب اﷲ عطار،ناظم اعلیٰ ملک عبدالحفیظ نے حلف اٹھا لیا۔
مرکزی جمعیت اہل حدیث تحصیل جڑانوالہ کینومنتخب عہدیداروں نے حلف اٹھا لیا ۔تقریب مرکز القدوس اہل حدیث رجسٹرڈ غلہ منڈی جڑانوالہ میں منعقد کی گئی مرکزی جمعیت اہل حدیث صوبہ پنجاب کے ناظم اعلیٰ مولانا یونس آزاد،ناظم اعلیٰ ضلع فیصل آباد قاری محمد ارشد نے نو منتخب عہدیداروں سرپرست اعلیٰ میاں منیر بھٹی،امیر حاجی حبیب اﷲ عطار،ناظم اعلیٰ ملک عبدالحفیظ،ناظم مالیات قاری عبدالقیوم ودیگر کابینہ اور تحصیل جڑانوالہ کے تمام تھانوں کے امیر ناظم سے حلف لیا۔اس موقع پر ناظم اعلیٰ مرکز القدوس اہلحدیث رجسٹرڈ غلہ منڈی جڑانوالہ میاں وقاص خالد،نائب ناظم اعلیٰ مرکزیہ پنجاب ڈاکٹر طارق عباس چودھری،صدراہل حدیث یوتھ فورس ضلع فیصل آباد حافظ ابوبکر پٹوی،مولانا محمد امین سلفی موجود تھے ۔