ڈاکوؤں نے راہگیر سے گن پوائنٹ پر مال وزر لوٹ لیا
گوجرہ ( نما ئندہ دُنیا)ڈاکوؤں نے راہگیر سے گن پوائنٹ پر مال وزر چھین لیا۔
معلوم ہواہے کہ چک نمبر179گ ب کاتنویر احمد اپنی موٹر سائیکل نمبر138ٹی ایس اے پر سوار چک نمبر519گ ب سے اپنے والد کی دوائی لے کر واپس گاؤں آرہاتھاکہ 518گ ب کے قریب دو نامعلوم مسلح ڈاکوؤں نے اس کو روک لیااوراس کے قبضہ سے موبائل فون ہزاروں روپے نقدی اور موٹر سائیکل چھین لی اور کامیاب وارادت کے بعد فرارہو گئے ۔