جڑانوالہ:ڈکیتی مزاحمت پر ڈاکوؤں نے نو جوان کو چھریاں مار دیں
جڑانوالہ (نمائندہ دنیا )ڈکیتی مزاحمت پر ڈاکووں نے چھریاں مار کر نوجوان کو زخمی کر دیا،واقعہ تھانہ بچیانہ گنگا پور نائیاں والی پُلی کے قریب پیش آیا۔
تھانہ بچیانہ کے نواحی علاقہ گزشتہ رات8 بجے گنگاپور جا رہا تھا نائیاں والی پُلی کے قریب اسحاق نامی نوجوان کو ڈاکوئوں نے روک کر 42ہزار نقدی چھین لی،مزاحمت پر ڈاکووں نے چھریاں مار کر نوجوان کو زخمی کر دیا۔ زخمی نوجوان بے یارو مددگار سڑک پر پڑا رہا،جس کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا۔