پیرمحل:تشدد اور پتھرائو میں ملوث افراد کیخلاف مقد مات

پیرمحل:تشدد اور پتھرائو میں  ملوث افراد کیخلاف مقد مات

پیرمحل(نمائندہ دنیا )تشدد اور پتھرائو میں ملوث افراد قانون کی گرفت میں آگئے ۔

 نواحی گائوں 319گ ب کی رہائشی خاتون بخت بھری نے موقف اختیار کیا ہے کہ محمد اسلم وغیرہ نے سابقہ رنجش کو وجہ عناد بناتے ہو ئے میرے گھر پر پتھرائو کیااور ساتھ سنگین نتائج کے لئے تیار رہنے کی دھمکیاں بھی دیتے رہے ، علاوہ ازیں 381ج ب کی رہا ئشی خاتون عاصمہ مجید نے الزام عائد کیا اصغر علی نے زبر دستی گھر میں گھس کر مجھے تشدد کا نشانہ بناڈالا ۔ پولیس نے ملز موں کیخلاف مقدمات درج کرتے ہو ئے کار روائی کا آغاز کردیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں