ریسکیو 1122 کے ڈرائیور کینسر کے عارضے کے باعث جاں بحق
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)ریسکیو 1122 کے ڈرائیور کینسر کے عارضے کے باعث خالق حقیقی سے جاملے ۔ریسکیو 1122 میں بطور ڈرائیور ملازمت کرنے والے اہلکار تعظیم سجاد شاہ معدہ کے کینسر کے باعث انتقال کر گئے ۔
جنہیں ملک پور میں نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد سپرد خاک کردیا گیا۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ا نجینئر احتشام واہلہ، ریسکیو افسروں ا و رسٹاف، میڈیا نماندگان، سیاسی اور سماجی شخصیات سمیت شہریوں کی کثیر تعداد نے نماز جنازہ میں شرکت کی۔ تعظیم شاہ مرحوم کو ملک پور قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا۔ شرکاء نے شہید کے جسدِ خاکی پر پھول چڑھائے اور ریسکیو 1122 فیصل آباد کے چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی ۔