چنیوٹ میں فوڈ اتھارٹی کی طرف سے 89 انسپکشنز ، جر مانے

چنیوٹ میں فوڈ اتھارٹی کی طرف سے 89 انسپکشنز ، جر مانے

چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ملاوٹ اور جعلسازی کرنے والوں کے خلاف پنجاب فوڈ اتھارٹی کا بھرپور آپریشن جاری ہے ۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے حکم پر ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز ڈاکٹر محمد قاسم رضا کی زیرنگرانی فوڈ سیفٹی ٹیموں نے سٹی اور گردونواح میں کریک ڈاؤن کیا اوراشیا ضروریہ کے معیارکوجانچ نے کے لئے فوڈسیفٹی ٹیموں نے 89 انسپکشنز کیں۔قوانین کی سنگین خلاف ورزیوں پر 50ہزار کے جرمانے عائد کئے گئے ۔دوران معائنہ کریانہ سٹور سے 2 کلو ممنوع چائنا سالٹ برآمد کر کے تلف کیا گیا،فوڈ پوائنٹس کیخلاف صفائی کے ناقص انتظامات، ملازمین کے میڈیکل کی عدم دستیابی پر کارروائی عمل میں لائی گئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں