پیرمحل:تحصیل پیرمحل کمپلیکس میں خدمت کچہری کا انعقاد
پیرمحل(نمائندہ دنیا )اسسٹنٹ کمشنر پیرمحل ذوالفقار صابر نے بورڈ آف ریونیو پنجاب اور، ڈپٹی کمشنر صاحب ٹوبہ ٹیک سنگھ کے حکم پر تحصیل پیرمحل کمپلیکس میں خدمت کچہری میں سائلین کے مسائل سنے اور موقع پر۔۔۔
ان کے حل کے لیے احکامات جاری کیے کھلی کچہری میں تحصیلدار رائے محمد یسین ؛ تحصیلدار مہر محمد اشرف نوناری ؛ مہر بابر سلطان نوناری صدر انجمن پٹواریاں ؛شبیر شاہ پٹواری، میاں غلام حسین کاٹھیہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر لینڈ ریکارڈ ؛سنٹر انچارج اراضی ریکارڈ سنٹر محمد کامران لینڈ ریونیو آفیسر، گرداور، و پٹواریاں عملہ محکمہ مال نے شرکت کی۔