اڈا کلیرہ پر اتائی کلینک سیل، چالان ہیلتھ کیئر کمیشن کو ارسال

اڈا کلیرہ پر اتائی کلینک سیل، چالان ہیلتھ کیئر کمیشن کو ارسال

کمالیہ (نمائندہ دنیا)محکمہ صحت کمالیہ کی بڑی کارروائی، اڈا کلیرہ پر قائم غیر قانونی نجی ہسپتال سیل کر دیا گیا، چالان ہیلتھ کیئر کمیشن کو بھجوا دیا گیا۔

کارروائی سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر کاشف ندیم اور اسسٹنٹ کمشنر اقراء ناصر کی ہدایت پر کی گئی۔ڈی ڈی ایچ او ڈاکٹر عاصم اعجاز اور ڈپٹی ڈرگ کنٹرولر عارف شہزاد کی مشترکہ ٹیم نے ہسپتال کا معائنہ کیا، جہاں کوالیفائیڈ ڈاکٹرز کی عدم موجودگی، صفائی کی ناقص صورتحال، زائدالمیعاد اور جانوروں کی ادویات کے استعمال جیسے سنگین نقائص سامنے آئے ، جس پر ہسپتال فوری طور پر سیل کر دیا گیا۔ڈاکٹر عاصم اعجاز نے کہا کہ اتائیت انسانی زندگیوں سے کھیلنے کے مترادف ہے ، ایسے عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔ انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ کسی بھی اتائی یا غیرقانونی کلینک کی اطلاع فوری طور پر محکمہ صحت کو دیں تاکہ انسانی جانوں کے تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں