میونسپل کارپوریشن عملے کو تشدد کا نشانہ بنا دیا ، دھمکیاں
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)میونسپل کارپوریشن عملے کو قابو کرکے مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنا دیا گیا۔
تھانہ غلام محمد آباد کے علاقے جٹاں والا چوک کے قریب میونسپل کارپوریشن ٹیمیں روٹین کے آپریشن میں مصروف تھیں کہ اس دوران ملز موں کی جانب سے مبینہ طور پر ان کے ساتھ مزاحمت کرتے ہوئے انہیں کام سے روک دیا گیا اور اس دوران اہلکاروں کو تشدد کا نشانہ بنانے کے ساتھ سنگین نتائج کی دھمکیاں دی گئیں۔ جس پر پولیس نے مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی شروع کر دی ہے ۔