سپورٹس جرنلسٹس کیساتھ مکمل تعاون کیا جائیگا:شاہ منظر فرید شاہ

سپورٹس جرنلسٹس کیساتھ مکمل تعاون کیا جائیگا:شاہ منظر فرید شاہ

چک جھمرہ (نامہ نگار) ڈویژنل سپورٹس آفیسر شاہ منظر فرید شاہ نے کہا ہے کہ کھیلوں کے فروغ کے لیے سپورٹس جرنلسٹس کے ساتھ ہر سطح پر تعاون یقینی بنایا جائے گا۔ وہ اپنے دفتر میں سپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن آف فیصل آباد (سجاف) کے صدر ملک جمیل سراج کی قیادت میں ملنے والے وفد سے گفتگو کر رہے تھے ۔

وفد میں جنرل سیکریٹری ارسلان حسین درانی، سینئر نائب صدر سید محمد نسیم شاہ، نائب صدر طاہر شہزاد، جوائنٹ سیکریٹری سید صداقت علی شاہ اور ایگزیکٹو ممبر محمد حمزہ شامل تھے ۔صدر سجاف جمیل سراج نے کہا کہ سپورٹس جرنلزم کے وقار میں اضافے کے لیے مثبت اقدامات کیے جائیں گے اور کھیلوں کی تنظیموں کے ساتھ روابط بڑھائے جائیں گے ۔ جنرل سیکریٹری ارسلان درانی نے کہا کہ علاقائی کھیلوں کی بھرپور کوریج کی جائے گی۔ سید محمد نسیم شاہ نے تربیتی نشستوں کے انعقاد کی ضرورت پر زور دیا۔وفد نے ڈویژنل سپورٹس آفیسر کو سجاف کی اعزازی ممبرشپ بھی دی۔ شاہ منظر فرید شاہ نے کہا کہ صحافیوں کی رہنمائی اور معاونت جاری رکھی جائے گی، اور مثبت صحافت سے کھیلوں کے مسائل مل کر حل کیے جائیں گے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں