قادیانی سازشوں کا ڈٹ کر مقابلہ کرینگے :شبیر احمد عثمانی
چناب نگر (نامہ نگار )انٹرنیشنل ختم نبوت موومنٹ کے نائب امیر مولانا قاری شبیر احمد عثمانی نے کہا ہے کہ 7 ستمبر کو چناب نگر میں منعقد ہونے والی سالانہ ختم نبوت کانفرنس کو ہر صورت کامیاب بنایا جائے گا۔ کانفرنس کے انتظامات میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی۔
عقیدہ ختم نبوت اسلام کی بنیاد اور امت کے اتحاد کا مینارہ نور ہے ۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قادیانیوں کو غیر مسلم اقلیت قرار دینا پاکستان کی قومی اسمبلی کا جرات مندانہ فیصلہ تھا جس نے پوری امت کی ترجمانی کی۔ علامہ اقبال نے بھی قادیانیوں کو ملت و ملک کا غدار قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ قادیانی گروہ انسانی حقوق کی آڑ میں آئینی ترامیم 1974ء اور 1984ء کو ختم کرانے کی سازشیں کر رہا ہے ۔قاری شبیر نے کہا کہ قادیانیوں کو پاکستان کی عدالتیں، پارلیمنٹ اور عالمی ادارے غیر مسلم قرار دے چکے ہیں۔ ان فیصلوں کا مذاق اڑانے والے عناصر کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔ عقیدہ ختم نبوت اسلام کی خشتِ اول ہے جس پر دین کی پوری عمارت قائم ہے ۔