ڈی پی او چنیوٹ کی مسجد میں کھلی کچہری، شہریوں کے مسائل سنے

ڈی پی او چنیوٹ کی مسجد میں کھلی کچہری، شہریوں کے مسائل سنے

چنیوٹ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے تحت کمیونٹی پولیسنگ کے فروغ کیلئے چنیوٹ پولیس کے اقدامات جاری ہیں۔

ڈی پی او چنیوٹ عبدﷲ احمد نے مرکز مدینہ، فیصل آباد روڈ پر نمازِ جمعہ کے موقع پر مسجد میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔اس موقع پر ایس ایچ او تھانہ سٹی، انچارج شکایت سیل سمیت دیگر پولیس افسران بھی موجود تھے ۔ ڈی پی او نے شہریوں کے مسائل سنے اور ان کے حل کی یقین دہانی کروائی۔ انہوں نے شہریوں کو پولیس کی عوام دوست خدمات اور بہتر پبلک سروس ڈیلیوری کے حوالے سے آگاہ کیا۔ڈی پی او عبدﷲ احمد نے کہا کہ مسجد میں آکر لوگوں کے مسائل سننا سنت نبوی ہے ۔ کھلی کچہری کا مقصد عوام کے مسائل ان کے دروازے پر سن کر فوری ریلیف فراہم کرنا ہے ۔انہوں نے کہا کہ شہری معاشرتی برائیوں اور جرائم پیشہ عناصر سے متعلق کسی بھی وقت اطلاع 0323-7543444 پر دے سکتے ہیں۔ اہلِ علاقہ نے مسجد میں کچہری کے اقدام کو سراہتے ہوئے اسے احسن قدم قرار دیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں