جھنگ : لائیو سٹاک ویٹرنری اہلکاروں میں موٹر بائیکس تقسیم
جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے تحت محکمہ لائیو سٹاک نے ویٹرنری خدمات کو مقامی سطح پر بہتر اور مؤثر بنانے کے لیے عملی اقدامات شروع کر دئیے ہیں۔ اسی سلسلے میں پیرا ویٹرنری سٹاف میں موٹر بائیکس کی تقسیم کی ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
تقریب کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر جھنگ علی اکبر بھنڈر تھے ۔ انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ حکومت پنجاب ویٹرنری ورکرز کی سہولت اور فلاح و بہبود کیلئے تمام ممکنہ وسائل بروئے کار لا رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ موٹر سائیکلوں کی فراہمی سے ویٹرنری سروسز کی بروقت فراہمی ممکن ہو سکے گی اور پیرا ویٹرنری سٹاف کی کارکردگی میں نمایاں بہتری آئے گی۔تقریب کے اختتام پر ضلع بھر کے 102 پیرا ویٹرنری اہلکاروں میں موٹر سائیکلیں تقسیم کی گئیں۔ عوامی و زرعی حلقوں نے اس اقدام کو سراہتے ہوئے اسے لائیو سٹاک سیکٹر کی بہتری کی جانب اہم قدم قرار دیا ہے ۔