چند ماہ قبل تعمیر ہونیوالی موچی وا لا روڈ ٹوٹ پھوٹ کا شکار

چند ماہ قبل تعمیر ہونیوالی موچی وا لا روڈ ٹوٹ پھوٹ کا شکار

گوجرہ(نما ئندہ دُنیا)چند ماہ قبل تعمیر ہونے والی سڑک ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو گئی ۔چند ماہ قبل موچی وا لا روڈ تعمیر کی گئی جو چند بارشو ں کے بعد ہی ٹوٹ پھو ٹ کا شکار ہو گئی۔۔۔

 سڑک کے کنارو ں پر مٹی نہ ہو نے سے کھڈے پڑنے شروع ہو گئے ہیں جسکے باعث سڑک تباہ حا لی کا شکار ہو گی ہے ناقص میٹریل ہونے کے باعث سڑک ٹو ٹ رہی ہے چک نمبر419 تا چک نمبر416 ج ب پر ریت نما مٹی کنارو ں کو لگا نے سے مٹی فصلو ں کی نظر ہو گئی جسکے باعث سٹر ک تباہ حالی کا شکا ر ہو گئی۔ عوا می حلقوں نے محکمہ ہا ئی وے افسروں سے مطالبہ کیا ہے کہ سڑک کے کنارو ں پر مٹی ڈا لی جا ئے اور ذمہ دار ٹھیکیدار کے خلا ف کا رروائی کی جا ئے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں