ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ٹوبہ ٹیک سنگھ میں شجرکاری مہم

ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ٹوبہ ٹیک سنگھ میں شجرکاری مہم

ٹوبہ ٹیک سنگھ (ڈسٹر کٹ رپورٹر )ضلع بھر میں شجرکاری مہم بھرپور انداز میں جاری ہے ۔ اس مہم کا مقصد ماحولیاتی تحفظ اور سرسبز و شاداب پاکستان کے خواب کو حقیقت میں بدلنا ہے۔

اسی سلسلے میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ٹوبہ ٹیک سنگھ میں شجرکاری کا خصوصی پروگرام منعقد کیا گیاجس میں ڈاکٹر فیضان راشد نے پودے لگائے ۔ اس موقع پر ڈاکٹرز ،سپرنٹنڈنٹ بابر بشیرو دیگر سٹاف بھی موجود تھا جنہوں نے شجرکاری میں حصہ لیتے ہوئے ماحول دوست پاکستان کے عزم کا اظہار کیا۔یہ مہم ڈپٹی کمشنر نعیم سندھو کی نگرانی میں جاری ہے ۔ ان کا کہنا ہے کہ جشنِ آزادی اور معرکہ حق تقریبات نہ صرف حب الوطنی کے جذبے کو اجاگر کر رہی ہیں بلکہ ماحولیاتی بہتری کے لیے عملی اقدامات کا حصہ بھی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سرسبز پاکستان ہماری آنے والی نسلوں کا حق ہے اور اس مقصد کے لیے ہر شہری کو شجرکاری میں اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔شجرکاری مہم ضلع کے مختلف اداروں اور عوامی مقامات پر جاری رہے گی تاکہ آنے والی نسلوں کے لیے صحت مند اور سرسبز ماحول فراہم کیا جا سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں