کمالیہ:عید گاہ تاریلوے روڈ تجاوزات کیخلاف آپریشن

کمالیہ:عید گاہ تاریلوے روڈ تجاوزات کیخلاف آپریشن

کمالیہ،جکھڑ(نمائندہ دنیا،سٹی رپورٹر) اسسٹنٹ کمشنر اقرا ناصر و چیف آفیسر علی رضا کی ہدایات پر عید گاہ سے ریلوے روڈ تک تجاوزات کے خلاف آپریشن۔۔۔

میونسپل آفیسر ریگولیشن سمیرا نواز نے تجاوزات کے خلاف آپریشن کی نگرانی کی ۔اسسٹنٹ کمشنر اقراناصر نے کہا ہے کہ شہر بھر میں مرحلہ وار تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری رہے گا اور تمام علاقوں میں کارروائی کی جائے گی۔تجاوزات کے خلاف آپریشن کے دوسرے مرحلے میں دکانداروں کے خلاف ایف آئی آر درج کی جائیں ،انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں اور دکاندار اپنا سامان اپنی دکان کی حدود میں رکھیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں