پی ٹی آئی کے مزیدارکان ودیگر کوسزائیں ملنے والی ،خلیل طاہر

 پی ٹی آئی کے مزیدارکان ودیگر کوسزائیں ملنے والی ،خلیل طاہر

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)مسلم لیگ ن مینارٹیز ونگ پنجاب کے صدر سینیٹر خلیل طاہرسندھو نے کہاہے کہ 9مئی کیسزمیں سزائیں ملنے کے بعد پی ٹی آئی کے ارکان کا اسمبلیوں کے بائیکاٹ اوراستعفوں سے متعلق غور کابیان قابل غورہے۔۔۔

 ابھی مزیدارکان اسمبلی سمیت کئی دیگرملزموں کوسزائیں ملنے والی ہیں جن کوسزاملی ہے وہ علی امین گنڈا پور کی پناہ گاہ میں کے پی کے بھاگ گئے ہیں انہیں ہرصورت سرنڈرکرنا پڑے گا۔ان کاکہناتھاکہ اپنے بانی کے کہنے کے باوجود کوئی رکن بھی مستعفی نہیں ہوگا ایساڈرامہ ماضی میں بھی کیاگیااورپھرتنخواہوں اورمراعات سمیت بحال ہوئے ۔جن کیخلاف شواہدتھے انہیں سزائیں ملیں جن کیخلاف شواہدنہیں تھے وہ بری ہوگئے بعض پاؤں پڑنے کی وجہ سے بچ گئے ۔انہوں نے کہا شہداکے مجسمے جلانے اورجناح ہاؤس سمیت اہم تنصیبات پرحملے کرنے والے ریاست کے مجرم تھے انہیں قانون کے مطابق سزاملی ہے امیدہے اب سبق سیکھ جائیں گے ۔انہوں نے کہا فیصل آباد کے 2قومی اورایک صوبائی اسمبلی کے حلقوں میں ہونے والے ضمنی الیکشن میں نوازشریف امیدواروں کی نامزدگیوں کافیصلہ کرینگے ۔فیصل آباد شہر سے راجہ ریاض اور جڑانوالہ سے نواب شیروسیر ہی امیدوارہوں گے ،میں خود اورمسیحی برادری انکی انتخابی مہم چلائیں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں