کھرڑیانوالہ:مین بازار دوبارہ تجاوزات کی زد میں آ گیا

کھرڑیانوالہ:مین بازار دوبارہ تجاوزات کی زد میں آ گیا

کھرڑیانوالہ (نامہ نگار)کھرڑیانوالہ جھمرہ روڈ مین بازار تین ماہ کا عرصہ گزرنے کے بعد ایک بار پھر تجاوزات کی زد میں آ گیا۔

شہری اور خریداری کے لیے آنے والی خواتین مشکلات کا شکار ،ریڑی والوں رکشہ والوں اور دوکان داروں نے سڑکو ں پر تجاوزات کر لی دکانداروں کے فٹ پاتھوں پر سامان رکھنے کی وجہ سے راستہ بند ہو چکا ہے جبکہ رکشہ ریڑھی والوں نے سڑکوں پر ہی اڈے بنا رکھے ہیں عرصہ تین ماہ پہلے AC جڑانوالہ کی جانب سے تجاوزات کے خلاف بھرپور کاروائی عمل میں لائی گئی تھی اور وزیر اعلیٰ پنجاب کے احکامات پر عمل درآمد کرنے ہوئے شہر کو تجاوزات سے کلیئر کر دیاگیا تھا مگر اب دوبارہ پہلے جیسی صورت حال پیدا ہو چکی ہے ۔ علاقہ مکینوں الیاس ،بلال ،اشفاق ،یاسر ،عمران ،ابو بکر اور دیگر نے ڈپٹی کمشنر فیصل آباد سے کھرڑیانوالہ مین بازار سے تجاوزات ختم کرنے اور  ہیوی گاڑیوں کیخلاف کاروائی کرنے کی اپیل کی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں