غیرقانونی کمرشل استعمال ،رہائشی کالونیوں میں 18پلاٹ سربمہر

غیرقانونی کمرشل استعمال ،رہائشی کالونیوں میں 18پلاٹ سربمہر

فیصل آباد (خصوصی رپورٹر)ایف ڈی اے کے زیر کنٹرول رہائشی کالونیوں میں غیرقانونی کمرشلائزیشن کیخلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری ہے۔

 اس سلسلے میں ایف ڈی اے انفورسمنٹ ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے مختلف رہائشی کالونیوں میں 18 پلاٹس کو سربمہر کر دیا جو بلامنظوری کمرشلائزیشن اور واجبات کی ادائیگی کے بغیر کاروباری مقاصد کے لئے استعمال کئے جارہے تھے ۔ ڈائریکٹر ٹاؤن پلاننگ اسما محسن کی زیر نگرانی اسٹیٹ آفیسر انیب اسلم رندھاوا کی سربراہی میں انفورسمنٹ ٹیم نے مختلف رہائشی کالونیوں میں کمرشلائزیشن کے حوالے سے جائیدادوں کو چیک کیا تو مدینہ ٹاؤن میں واجبات ادائیگی کے بغیر 10 پلاٹس میں دکانیں قائم کی گئی تھیں جبکہ سرسید ٹاؤن میں 6 پلاٹس پر کمرشل عمارتیں تعمیر کرنے کی کوشش کی جارہی تھی اسی طرح محلہ عثمان آباد، گلفشاں کالونی میں ایک ایک رہائشی پلاٹ کو کاروباری عمارتوں میں تبدیل کیا جا رہا تھا جن کے خلاف ایکشن لیتے ہوئے انہیں سربمہر کردیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں