ضلع ٹوبہ میں دوسرے روزمیں ریونیو عوامی خدمت کھلی کچہریاں
ٹوبہ ٹیک سنگھ (ڈسٹر کٹ رپورٹر )ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ میں ریونیو عوامی خدمت کھلی کچہری کے دوسرے روز بھی شہریوں کے مسائل سنے گئے۔یہ کچہریاں ڈپٹی کمشنر نعیم سندھو کی زیر نگرانی تمام تحصیلوں میں منعقد ہوئیں۔
مرکزی کھلی کچہری ٹوبہ ٹیک سنگھ میں لگائی گئی جہاں ریونیو سے متعلق عوامی مسائل کے حل کے لیے فوری کارروائیاں کی گئیں۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو جمیل حیدر شاہ، اسسٹنٹ کمشنر منور کملانہ سیال، تحصیلدار، نائب تحصیلدار، پٹواری، قانون گو اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر لینڈ ریونیو اتھارٹی سمیت مکمل ریونیو عملہ موجود رہا تاکہ عوامی شکایات کا بروقت ازالہ یقینی بنایا جا سکے ۔ڈپٹی کمشنر نعیم سندھو نے کہا ریونیو عوامی خدمت کھلی کچہریوں کا مقصد شہریوں کے مسائل سن کر فوری حل فراہم کرنا ہے ۔ دریں اثناڈپٹی کمشنر نعیم سندھو نے اچانک ٹی ایچ کیو ہسپتال گوجرہ اور میونسپل کمیٹی گوجرہ کا دورہ کیا۔ ہسپتال میں مریضوں کو طبی سہولیات، ادویات دستیابی، صفائی اور عملے کی حاضری کو چیک کیا۔ انہوں نے مریضوں اور لواحقین کے مسائل سنے اور موقع پر متعلقہ افسروں کو ہدایات جاری کیں۔بعدازاں ڈپٹی کمشنر نے میونسپل کمیٹی گوجرہ کا معائنہ کیا جہاں صفائی ، نکاسی آب اور شہری سہولیات کے امور کا جائزہ لیا گیا۔ انہوں نے عملے کو ہدایت کی کہ عوام کو بلاتعطل اور معیاری بلدیاتی سہولیات فراہم کی جائیں۔اسی موقع پر جشنِ آزادی و معرکہ حق تقریبات کے سلسلے میں جاری شجرکاری مہم کے تحت ڈپٹی کمشنر نے میونسپل کمیٹی احاطے میں پودا لگا کر مہم کا آغاز کیا اورکہا ہرفرداکو اس قومی مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہیے ۔